کیمبرج: ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ مقدار میں کھائے گئے کھانے کا خیال لوگوں کو یہ باور کرا سکتا ہے کہ ان کا پیٹ بھرا ہوا ہے۔ یونیورسٹی آف کیمبرج میں151 افراد پر کی جانے والی اس چھوٹی مگر اہم تحقیق میں محققین نے مطالعہ شروع کرنے سے تین گھنٹے پہلے شرکا کو معیاری لنچ فراہم کیا۔ تحقیق میں شریک افراد کو بعد ازاں پانچ گروہوں میں تقسیم کیا گیا اور ایک گروپ سے کہا گیا کہ وہ یہ تصور کریں کہ انہوں نے دیے گئے کھانے سے دگنی مقدار میں کھایا ہے اور وہ اتنا سیرہوچکے ہیں کہ بمشکل ہی حرکت کرسکتے ہیں۔ بعد ازاں ان تمام افراد کو بسکٹ دیے گئے اور کہا گیا کہ وہ جتنے چاہیں بسکٹ کھاسکتے ہیں۔