وزیراعلی خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس گورنر کو بھیج دی۔ وزیراعلی محمود خان کا کہنا ہے کہ ملکی مفاد میں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں ملک میں دو تہائی اکثریت سے حکومت قائم کریں گے۔ محمود خان نے مزید کہا کہ 48 گھنٹوں میں دستخط نہ کرنیکی صورت میں اسمبلی از خود ٹوٹ جائے گی۔