عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کی نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہو گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہاکہ جو اسپیکر کہتا تھا کہ میں ایک ایک کا استعفی منظور کروں گا اس نے 35 استعفے منظور کر کے ن لیگ کی خوفزدہ قیادت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک تباہی کی طرف جارہا ہے، اگر بروقت قدم نہ اٹھایا تو یہ ملک بدنظمی اور معاشی تباہی کی طرف چلا جائے گا۔