صحت

دس منٹ کی سی ٹی اسکین سے بلڈ پریشر کی عام وجہ اور علاج میں کامیابی

دس منٹ کی سی ٹی اسکین سے بلڈ پریشر کی عام وجہ اور علاج میں کامیابی

کیمبرج: انسانی جسم میں ہارمون کے بعض غدود کی سرگرمی سے مستقل بلڈ پریشر کا عارضہ لاحق رہتا ہے۔ اب برطانوی ماہرین نے صرف 10 منٹ کے سی ٹی اسکین سے ان غدود کی شناخت اور علاج کا بالکل نیا طریقہ دریافت کیا ہے۔ کوئن میری ہسپتال، جامعہ کیمبرج اور بارٹس ہسپتال کے ڈاکٹرون نے ایک نئی قسم کا سٹی ٹی اسکین وضع کیا ہے جو ہارمون کے غدود پر بڑھنے والے ریشوں پر روشنی پھینک سکتا ہے اور پھر انہیں نکال باہر کرکے بلند فشارِ خون (ہائی بلڈ پریشر) کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ یہ تحقیق نیچر میڈیسن میں شائع ہوئی ہے جس نے طب کو درپیش 60 سالہ مسئلہ حل کردیا ہے۔ ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا 20 میں سے ایک مریض کے انہی غدود پر یہ ابھار (نوڈیولز) ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے