تازہ ترین

عام انتخابات کی تاریخ میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی عمران خان

عام انتخابات کی تاریخ میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، نگراں وزیراعلی پنجاب کے لیے ہم نے ایسے نام دیے جن پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران کی زیرصدارت لاہور میں الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے پارٹی اجلاس ہوا، تمام تنظیموں نے ڈور ٹو ڈور مہم کے حوالے سے چئیرمین کو بریفنگ دی۔ چئیرمین عمران خان کی جانب سے انتخابات کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور جلد از جلد بلاک کوڈ لیول پر تنظیمیں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔ شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نگراں وزیراعلی پنجاب کیلیے مسلم لیگ ن کی جانب سے دیے گئے نام ان کی غیرسنجیدگی کا اظہار ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے