پاکستان

الیکشن کمیشن کے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو چلنے نہیں دیں گے پرویز الہیٰ

الیکشن کمیشن کے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو چلنے نہیں دیں گے پرویز الہیٰ

لاہور: وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا بنائے گئے نگراں وزیراعلی کو چلنے نہیں دیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف روز مقدمات بنا رہا ہے، ایسے میں اس کی جانبداری پر سوالات اٹھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر نے وزیراعلی پنجاب کا تقرر کیا تو اس کو چلنے نہیں دیں گے اور اس اقدام کے خلاف عدالت جائیں گے، ہم الیکشن کمیشن کی سوچ اور نیت سے بہت اچھی طرح واقف ہیں۔ دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے نگراں وزیراعلی کی تقرری کے لیے حکومت اور اپوزیشن اراکین پر مبنی 6 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کا اجلاس بیس جنوری 2023 کو دوپہر تین بجے پنجاب اسمبلی میں طلب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے