پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی میں واپسی کے امور پر مشاورت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا وفد اسپیکر سے ملاقات کرے گا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں قومی اسمبلی میں آئندہ حکمت عملی سے متعلق غور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر سمیت 3 پارلیمانی عہدوں پر تقرری سے متعلق جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کا بھی امکان ہے۔