تازہ ترین

پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور

پی ٹی آئی کے مزید 35 ارکان کے استعفے منظور

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 35 ارکان کے استعفی منظور کر لیے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی کے جن اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کیے گئے ہیں ان میں جنید اکبر، عثمان ترکئی، مجاہد علی، ارباب عامر ایوب، عندلیب عباس، ملیکہ بخاری کے استعفے منظور کیے ہیں۔ اس کے علاوہ حیدر علی خان، سلیم رحمن، صاحبزادہ صبغت اللہ، محبوب شاہ، محمد بشیر کے استعفے بھی منظور کیے گئے ہیں۔ راجہ پرویز اشرف نے شیر اکبر خان، علی خان جدون، شیر علی ارباب، شاہد احمد، گل داد خان، ساجد خان، محمد اقبال خان، عامر محمود کیانی اور فیض الحسن کے استعفے منظور کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے