الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 35 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے اسپیکر کی ہدایت پر 31 جنرل نشستوں کے ارکان کو ڈی نوٹیفائی کیا جبکہ 4 مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کو بھی ڈی نوٹیفائی کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مستعفی ارکان کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوائی تھی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شیر اکبر خان، علی خان جدون، مجاہد علی، ساجد خان، محمد اقبال خان، عامر محمود کیانی، فیاض الحسن، شوکت علی بھٹی، ملیکہ بخاری اور عندلیب عباس کی نشستیں خالی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خسرو بختیار، فخر امام، شیر علی ارباب، شاہد محمود، گل داد خان، جنید اکبر، عثمان ترکئی، ارباب عامر ایوب، عمر اسلم خان، امجد علی خان، خرم شہزاد، فیض اللہ، ملک کرامت علی کھوکھر کی نشستیں خالی قرار دی گئی ہیں۔