ڈیووس: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یوکرین کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جاتا ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مغرب کے لیے کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادیں محض کاغذی رہ جاتی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ڈیووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں سیکیورٹی اور کوآرڈینیشن کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین روس معاملے پر پاکستان اپنے موقف پر قائم ہے، پاکستان اس تنازعے کے حل کا خواہاں ہے کیوں کہ روس یوکرین جنگ کے دنیا پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، روس اور یوکرین جنگ سے انسانی بحران نے جنم لیا۔ انہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین جنگ سے ہزاروں لوگ عارضی طور پر بے گھرہوئے ، اس جنگ سے خطے میں امن کو نقصان پہنچا، پاکستان خود خطے میں امن کے قیام کے لیے کردار ادا کر رہا ہے،