صحت

وزن میں کمی کے لیے فاقوں کی نسبت محدود غذا زیادہ مؤثرہوسکتی ہے

وزن میں کمی کے لیے فاقوں کی نسبت محدود غذا زیادہ مؤثرہوسکتی ہے

ڈیلاس: جرنل آف دی امیریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے حراروں(کیلوری) کی کم کھپت فاقوں سے زیادہ مثر ثابت ہوسکتی ہے۔ صحت کے تین بڑے نظاموں (جانز ہوپکنز ہیلتھ سسٹم، جائسینجر ہیلتھ سسٹم اور یونیورسٹی آف پٹس برگ میڈیکل سینٹر) نے 547 مرد اور عورتوں پر وزن کے رجحانات، معمول کی غذا اورنیند/کھانے کے دورانیے کے متعلق چھ ماہ تک مطالعہ کیا۔ وزن کے ان رجحانات کا ماضی کے کلینک کے دوروں(تحقیق کا حصہ بننے سے 10 سال پہلے تک) کے دوران ریکارڈ کیے گئے وزن اور قد کے ساتھ موازنہ کیا گیا۔ کھانے کی مقدار کو تین گروپس میں تقسیم کیا گیاجس میں پہلا گروپ زیادہ مقدار کا(1000 کیلوریز سے زیادہ) دوسرا گروپ درمیانی مقدار کا(500 سے 1000 کیلوریز کے درمیان) اور تیسرا کم مقدار کا (500 کیلوریز سے کم) پر مشتمل تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے