لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ملک سے فوج کا سیاسی کردار راتوں رات ختم کرنا ممکن نہیں، ذمے دار جمہوری حکومت اور اختیار فوج کے پاس ہو تو ایسے نہیں چل سکتا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان کے کچھ دھڑوں کی بحالی ممکن ہے، دیگر کے خلاف طاقت استعمال کرنے کا آپشن استعمال کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ آخری راستہ ہونا چاہیے۔ حکومت کو دیکھنا ہوگا کہ ٹی ٹی پی کے کون سے گروپ تشدد ترک کر سکتے ہیں اور کسے بحال کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان اور امریکا کے مابین تعلقات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کی حمایت پر مبنی پالیسی سے اختلاف کا یہ مطلب نہیں کہ میں امریکا کے خلاف ہوں،