دنیا

جیسنڈا آرڈرن کے بعد نیوزی لینڈ کا وزیراعظم کون ہوگا

جیسنڈا آرڈرن کے بعد نیوزی لینڈ کا وزیراعظم کون ہوگا

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے بعد یہ منصب سنبھالنے والے شخص کا نام سامنے آگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی حکمران جماعت لیبر کا کہنا ہے کہ پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے سابق وزیر کرس ہپکنز کو وزیراعظم کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ لیبر پارٹی کے سینئر رکن نے کہا ہے کہ پارٹی کا اجلاس اتوار کو ہوگا جس میں وزیراعظم کے لیے کرس ہپکنز کے نام کی باقاعدہ توثیق کی جائے گی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 44 سالہ کرس ہپکنز 14 سال سے زائد پارلیمنٹ میں گزار چکے ہیں اور انہیں ملک میں سینئر سیاست دان کی حیثیت حاصل ہے۔ رپورٹس کے مطابق تجزیہ کاروں نے کرس ہپکنز کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے قابل اور سمجھدار شخص قرار دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کرس ہپکنز کے نام پر فی الحال اپوزیشن جماعت کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے