تازہ ترین

عمران خان کا شوکت خانم اسپتال کے فنڈز کی نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف

عمران خان کا شوکت خانم اسپتال کے فنڈز کی نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف

سلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے شوکت خانم کے فنڈز کی نجی ہاسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف دس ارب روپے کے ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے لاہور زمان پارک سے عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ نے کی۔ خواجہ آصف کے وکیل حیدر رسول مرزا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل نعمان فاروقی بھی عدالت میں موجود رہے۔ زمان پارک میں خواجہ آصف کے ایک اور وکیل علی شاہ گیلانی بھی موجود رہے جب کہ عمران خان کے دیگر وکلا بھی زمان پارک میں ان کے ہمراہ موجود رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے