کھیل

ڈیانا بیگ انجری کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

ڈیانا بیگ انجری کے باعث آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر

پاکستان ویمن ٹیم کی فاسٹ بولر ڈیانا بیگ انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئیں۔ ڈیانا بیگ کی دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر ہوا ہے جس کی وجہ سے اب وہ کرکٹ نہیں کھیل سکیں گی۔ ڈیانا بیگ کی جگہ دائیں ہاتھ کی بلے باز صدف شمس کو پاکستان ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ڈیانا بیگ آج آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ساتویں اوور میں کیچ لینے کی کوشش کے دوران انجرڈ ہوئیں۔ انہیں مقامی اسپتال لے جایا گیا جہاں ایکسرے رپورٹ میں فریکچر کی تصدیق ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے