تازہ ترین

فرنٹ مین کو نگراں وزیراعلیٰ بنانے کے بجائے نواز شریف یا زرداری کو بنا دیں اسد عمر

فرنٹ مین کو نگراں وزیراعلیٰ بنانے کے بجائے نواز شریف یا زرداری کو بنا دیں اسد عمر

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے نگراں وزیراعلی پنجاب کے لیے دیے گئے نام پر طنزیہ ٹویٹ کر دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اسد عمر نے لکھا کہ امپورٹڈ کے فرنٹ مین کو نگراں وزیر اعلی بنانے سے بہتر ہے پردہ اٹھا دیں اور نواز شریف یا آصف زرداری کو بنا دیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کہہ چکی ہے کہ الیکشن کمیشن اگر غیر جانبدار نگراں وزیر اعلی مقرر نہیں کرتا تو عدالت سے رجوع کیا جائے گا، محسن نقوی کے حوالے سے پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کے دو ارکان نے تحریری اعتراض الیکشن کمیشن میں جمع کروا چکے ہیں۔ حکومتی اتحاد کی جانب سے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم چیمہ کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔ اپوزیشن نے محسن رضا نقوی اور احد چیمہ کو نامزد کررکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے