تازہ ترین

ناپسندیدہ شخص کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب بنانا عوام کی تضحیک ہے شیخ رشید

ناپسندیدہ شخص کو وزیرِ اعلیٰ پنجاب بنانا عوام کی تضحیک ہے شیخ رشید

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان گمبِھیر سیاسی، سماجی، اقتصادی اور معاشی عدم استحکام سے گزر رہا ہے، ایسے موقع پر ایک ناپسندیدہ شخص کو صوبے کا نگراں وزیرِ اعلی بنانا عوام کی تضحیک و توہین ہے، جمہوریت کا مذاق ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جس شخص کو وزیرِ اعلی پنجاب نامزد کیا ہے وہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13 جماعتیں جو مرضی کر لیں، عوام کے فیصلے کو روکنا پاکستان کے ساتھ ناانصافی اور زیادتی ہو گی۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کو روکنے کے لیے آپ سارے قدم اٹھا رہے ہیں یہ آپ کے گلے پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے