کھیل

ہارون رشید پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

ہارون رشید پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ ہارون رشید قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر ہوں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ آئین کے تحت چیف سلیکٹر اور کپتان کی تقرری میرا اختیار ہے، سلیکشن کمیٹی کے دوسرے ارکان کا اعلان مشاورت سے کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس چار فروری کو بحرین میں ہوگا جس میں اپنا موقف پیش کریں گے جبکہ افغانستان کے خلاف سیریز ابھی ممکن نہیں۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ شان مسعود کو نائب کپتان بنانے کے لیے سب سے مشاورت کی تھی اور نائب کپتان کو پلینگ الیون میں کھلانے کے لیے کوئی دباو نہیں ڈالا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے