ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ فی تولہ سونا ایک لاکھ 90 ہزار سے صرف 700 روپے دوری پر رہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوس ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ایک ہزار 150 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد ایک تولہ سونا ایک لاکھ 89 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی مالیت 986 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 62 ہزار 294 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 938 ڈالر ہے۔