پاکستان

فواد چوہدری کو پولیس نے گرفتار کرلیا‌ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا دعویٰ

فواد چوہدری کو پولیس نے گرفتار کرلیا‌ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا دعویٰ

لاہور: پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے دعوی کیا ہے کہ پولیس نے فواد چوہدری کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے دعوی کیا ہے کہ پولیس نے سینئر رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا کہ رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کو پولیس نے ان کے گھر سے گرفتار کرلیا، امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ رہنما تحریک انصاف فرخ حبیب نے فواد چوہدری کو گرفتار کرنے والوں کی گاڑیوں کی ویڈیوز بھی ٹوئٹر پر شئیر کردیں۔ تاہم اب تک پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے