تازہ ترین

فواد چوہدری کی گرفتاری غیر سیاسی ہے مریم اورنگزیب

فواد چوہدری کی گرفتاری غیر سیاسی ہے مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کو غیر سیاسی قرار دے دیا۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم نے اگر سیاسی گرفتاری کرنا ہوتی تو یہ لوگ کب کے جیلوں کے پیچھے ہوتے، صبح سے ٹی وی اسکرین پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے حوالے سے گفتگو چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس گرفتاری کو سیاسی رنگ اور اسے آزادی اظہار رائے کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، فواد چوہدری کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن نے تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج کرائی ہے، فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے