پاکستان

موت اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا آخری گیند اور سانس تک لڑوں گا عمران خان

موت اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا آخری گیند اور سانس تک لڑوں گا عمران خان

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مرنے اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت جانے سے اب تک بجلی کی قیمتیں بھی دگنی ہو گئی ہیں، اپریل میں ہماری حکومت گئی تو آٹا 65 روپے کلو تھا، ابھی ملک میں مزید مہنگائی آنے والی ہے، پی ڈی ایم نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، ملک میں مہنگائی اس ظلم اور ناانصافی کی وجہ سے ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور وکلا کو چاہیے قانون کی حکمرانی کیلیے کھڑے ہوں، موت اور جیل جانے سے نہیں ڈرتا، جب اللہ کا فیصلہ ہوگا وقت آگے پیچھے نہیں ہوتا، ڈال دیں جیل میں ، کتنے لوگوں کو ڈالیں گے، عدلیہ ہمارے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے