دنیا

ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری امریکا اوراسرائیل کی فوجی مشقیں

ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری امریکا اوراسرائیل کی فوجی مشقیں

تل ابیب / واشنگٹن: ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل اور امریکا نے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا۔ العربیہ نیوز کے مطابق اسرائیل اور امریکا کے طیاروں نے فلسطین کے صحرائے النقب میں مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا جس میں 140 سے زائد لڑاکا طیارے، ایک درجن بحری جہاز اور میزائل لانچرز حصہ لیں گے۔ العربیہ نیوز کے مطابق اخبار ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران امریکی لڑاکا طیارے صحرائے النقب میں اہداف کو 100 ٹن دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنائیں گے۔ اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ اہداف ایران کے جوہری تنصیبات کے ماڈل کی طرز پر بنائے گئے ہیں اور ان مشقوں کا مقصد ایران کے جوہری تنصیبات پر بمباری کی مشق کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے