راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سیل نے انٹرنیٹ کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کی فحش ویڈیوز شیئر کرنے والے ملزم کو دھر لیا ہے۔ ایف آئی اے اہلکاروں نے ملزم سلطان محمود کو راولپنڈی سے گرفتار کیا ہے، جس کے موبائل فون سے چائلڈ پورنوگرافی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے زیر استعمال موبائل فون کے قبضے میں لیکر فرانزک کیلیے بھیجوا دیا گیا جب کہ گرفتار ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔