انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر جاری

سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹریلر جاری

ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی فلم کسی کا بھائی، کسی کی جان کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ مار دھاڑ کے ایکشن سے بھرپور مناظر اور دبنگ مکالموں پر مشتمل ٹریلر میں سلمان خان کی پرانی فلموں کا فارمولا ڈالا گیا ہے۔ فرہاد سمجی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 21 اپریل 2023 کو ریلیز کیلئے سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔ ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ساتھی اداکارہ پوجا ہیگدے نام پوچھتی ہیں تو سلمان خان کہتے ہیں کہ میرا کوئی نام نہیں ہے، لیکن میں بھائی جان نام سے جانا جاتا ہوں۔ فلم میں سلمان خان کے مداحوں کیلئے تشدد سے بھرپور خونی مناظر، کلاسک ڈانس مووز اور سلو موشن فائنٹگ کا مسالحہ رکھا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے