پاکستان

فواد چوہدری نے عدالت میں کیا بیان دیا

فواد چوہدری نے عدالت میں کیا بیان دیا

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوکر اپنا بیان دے دیا۔ پیشی کے موقع پر فواد چوہدری نے روسٹرم پر آکر کہا کہ عمران خان پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، ہم حق سچ بات کریں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ میں تحریک انصاف کا ترجمان ہوں، میں نے جو بیان دیا وہ میری جماعت کا موقف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اسلام آباد پولیس نے نہیں لاہور پولیس نے گرفتار کیا۔ اس موقع پر فواد چوہدری نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میرا موبائل فون پولیس کے پاس ہے، میری سم بند کی جائے۔ فواد چوہدری کے وکیل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کو اغوا کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے