ریاض: اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا جلد اپنے نیٹ فلکس ریئلٹی شو آئی ایم جارجینا کے سیزن 2 کے ساتھ واپس اسکرین پر نظر آئیں گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 28 سالہ ارجنٹائن کی ماڈل اور کاروباری خاتون نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر نیٹ فلکس ریئلٹی شو آئی ایم جارجینا کے سیزن 2 کیساتھ رواں سال مارچ میں واپس آنے کا اعلان کیا ہے۔ نیٹ فلکس ریئلٹی شو کے پہلے سیزن میں کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا کی انتہائی پرتعیش زندگی پر مبنی 6 قسطیں نشر کی گئی تھیں جس کے بعد سے شائقین ان کی دنیا بھر سیر، سپر اسٹارز سے ملاقات اور پرتعیش دوروں سے بھرے نئے سیزن کا انتظار کر رہے ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
رونالڈو کی گرل فرینڈ کے ریئلٹی شو کا سیزن 2 ریلیز کیلئے تیار
- by web desk
- جنوری 27, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1408 Views
- 3 سال ago