تازہ ترین

آئی ایم ایف سے اسی ماہ معاہدہ ہوجائے گا شہباز شریف

آئی ایم ایف سے اسی ماہ معاہدہ ہوجائے گا شہباز شریف

وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے اسی ماہ معاہدہ ہوجائے گا، ہم مشکلات سے باہر نکل آئیں گے۔ اسلام آباد میں گرین لائن ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کے پچھلے دور کے بیشمار منصوبے دم توڑ گئے تھے، گرین لائن کی بنیاد نواز شریف کے دور میں رکھی گئی تھی، بدقسمتی سے دیگر منصوبوں کی طرح یہ منصوبہ بھی دم توڑ گیا۔۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسٹیٹ اون انٹرپرائز کا کیا حشر بنا، اسٹیل ملز اور دیگر اداروں کو دیکھ لیں، خواجہ سعد رفیق نے بڑی محنت سے ریلوے کو بہتر کرنے کی کوشش کی، ان کیبعد ریلویکا کیاحشر ہوا، دیکھ لیں، ہم ایک ایک پائی بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے