پاکستان

رواں مالی سال پاکستان صرف 5 ارب 60 کروڑ ڈالر قرض حاصل کرسکا

رواں مالی سال پاکستان صرف 5 ارب 60 کروڑ ڈالر قرض حاصل کرسکا

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈز پروگرام کی دوبارہ بحالی کے فیصلے میں تاخیر کی وجہ سے پاکستان کو رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ کے دوران صرف 5 ارب 60 کروڑ ڈالر بیرونی قرض کی صورت مل سکا ہے۔ یہ بات وزارت معاشی معاشی کے جمع کردہ اعداد و شمار میں کہی گئی ہے، جس کے مطابق جولائی تا دسمبر کے دوران پاکستان کو صرف 5 ارب 60 کروڑ ڈالر قرض مل سکا اور یہ مالیت پاکستان کے مجموعی سالانہ بجٹ کا محض ایک چوتھائی ہے اور جس کی وجہ سے بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور زر مبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہوئے۔ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر کے دوران پاکستان کو صرف 53 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض مل سکا جو بڑی ادائیگیوں کے لیے ناکافی تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے