مریم نواز شریف ہفتے کی سہہ پہر پی آئی اے کی پرواز پی کے 264 سے دبئی سے لاہور پہنچیں۔ طیارے میںنجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ ماضی کی طرف دیکھتے ہیں تو خوف آتا ہے کہ کس طرح انتقام کا نشانہ بنایا گیا، میں کسی کی سزا پر خوش نہیں ہوتی، عمران خان نے سیاسی مخالفین کے ساتھ جو کچھ کیا، اس کی سزا قانون فطرت سے ملے گی۔ چیف آرگنائزر بننے کے بعد سما کو پہلا انٹرویو دیتے ہوئے مریم نواز شریف نے کہا کہ شاہد خاقان کی پارٹی اور نواز شریف سے وابستگی پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا، تاہم مفتاح اسماعیل سے متعلق گفتگو نہیں کرنا چاہتی، پارٹی پہاڑ کی مانند ہے، جو اس سے گرے گا وہ پتھر سے زیادہ نہیں ہوگا۔