تازہ ترین

آزادی کا مفہوم سمجھنا ہے تو باچا خان سے سمجھیں فضل الرحمان

آزادی کا مفہوم سمجھنا ہے تو باچا خان سے سمجھیں فضل الرحمان

پشاور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمیعت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ باچا خان اور ولی خان کی آزادی کے لیے دی گئی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے، آزادی کا مفہوم سمجھنا ہے تو باچا خان اور خدائی خدمت گاروں سے سمجھیں۔ پشاور میں منعقدہ باچا خان اور ولی خان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طبعیت ناساز ہے مگر جب اطلاع ملی کے باچا خان اور ولی خان کے موضوع پر تقریب ہے تو شرکت کرنا لازمی سمجھا، ولی خان کے ساتھ والد محترم کے دور سے قریبی تعلق رہا ہے، ہم طالبعلم تھے میں دارالعلوم حقانیہ پڑھتا تھا، ولی خان کے پاس آنا جانا لگا رہتا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے