انٹرٹینمنٹ

کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا بھی میرا فرض بنتا ہے راکھی ساونت

کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا بھی میرا فرض بنتا ہے راکھی ساونت

ممبئی: راکھی ساونت کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اسلام قبول کیا ہے تو وہ نماز کی ادائیگی بھی کریں گی۔ حال ہی میں اپنے مسلمان دوست عادل خان سے شادی کر کے اسلام قبول کرنے والی اداکارہ راکھی ساونت عرف فاطمہ نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کلمہ پڑھا ہے تو اب نماز کی ادائیگی کرنا بھی ان کا فرض بنتا ہے۔ راکھی نے میڈیا نمائندے کے نماز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ نماز پڑھتی ہیں، ویڈیو میں راکھی کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ میرے شوہر مسلمان ہیں اور میں نے کلمہ پڑھا ہے تو نماز پڑھنا میرا فرض بنتا ہے، میں نماز پڑھتی ہوں اور اپنے خدا سے دعا بھی کرتی ہوں، مجھے اس سے کوئی نہیں روک سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے