علاقائی

جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کر ہراساں کرنے والے ملزم گرفتار

جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کر ہراساں کرنے والے ملزم گرفتار

فیصل آباد / ملتان: ایف آئی اے سائبرکرائم نے مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو ٹوبہ ٹیک سنگھ جبکہ جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کر ہراساں کرنے والے ملزم کو بہاولپور سے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے ملزم محمد جاوید نے خود کو بینک ملازم ظاہر کرتے ہوئے شکایت کنندگان کے مختلف اکانٹس سے 5 لاکھ روپے منتقل کیے۔ علاوہ ازیں ایک اور کارروائی میں سائبر کرائم سرکل ملتان نے جعلی لیڈی ڈاکٹر بن کر ہراساں کرنے والے محمد اقبال نامی ملزم کو بہاولپور سے گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے واٹس ایپ گروپ کے ذریعے بریسٹ کینسر کی آگاہی مہم کا حوالہ دیتے ہوئے طالبات سے ذاتی تصاویر حاصل کی اور بلیک میل کرنے لگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے