حب: بیلہ کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر بس کھائی میں گرنے سے 39 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث مسافروں کو بس سے نکالنے میں مشکل پیش آ رہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر لسبیلہ کے مطابق مسافر کوچ میں جاں بحق افراد کی تعداد 39 ہوگئی ہے، مسافر کوچ میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ تر لاشیں جل جانے کے باعث ناقابل شناخت ہیں اور ان کا ڈی این اے کروایا جائے گا۔ دوسری جانب، ایدھی انچارج لسبیلہ ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ میں 48 افراد سوار تھے، بس میں پھنسے مزید مسافروں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔