دنیا

ایران نے ملٹری سائٹ پر ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا

ایران نے ملٹری سائٹ پر ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا

تہران: ایران کے شہر اصفہان کی ملٹری سائٹ پر کیے گئے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں بتایا کہ حملے ناکام ہوئے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی، ایرنا کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے ان میں سے ایک ڈرون کو فضائی دفاع نے نشانہ بنایا جبکہ باقی دو دفاعی جال میں پھنس گئے اور دھماکے سے اڑ گئے۔ وزارت دفاع نے حملے کا شبہ فی الحال کسی پر ظاہر نہیں کیا۔ وزارت نے مزید کہا کہ حملے سے ہماری تنصیبات اور مشن پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے جبکہ ایسے اندھے اقدامات سے ملک کی ترقی کے تسلسل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے