دنیا

نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان

نیتن یاہو کا فلسطینیوں پر شب خون اسرائیلیوں کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعلان

تل ابیب: نومنتخب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فلسطینیوں کے خون سے ہولی کھیلنے کے لیے اسرائیلی شہریوں کو جدید آتشیں اسلحہ فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے سیکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں دھمکی دی ہے کہ یروشلم میں یہودی عبادت گاہ کے نزدیک فائرنگ میں 7 افراد کی ہلاکت پر اپنے شہریوں کو آتشیں اسلحے سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیلی شہری اپنی دفاع کرنا جانتے ہیں۔ انھیں بندوق کے اجازت نامے دینے میں تیزی لائیں گے اور غیر قانونی ہتھیار ضبط کرنے کی کوششیں تیز کریں گے۔ وزیراعظم نیتن یاہو نے کابینہ فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والوں کے گھر مسمار کردیں گے اور مشتبہ حملہ آوروں کے گھروں کو بھی سیل کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے