لاہور: سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم صفدر کی واپسی پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول کی قیمت بڑھا کر سلامی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول مہنگا ہونے کا سہرا نوازشریف اور مریم نواز کو جاتا ہے، مہنگائی کا جن بے قابو ہوچکا، حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں، امن و امان کی صورت حال تباہ ہوچکی، جرائم میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ انتظامی گورننس بھی نہ ہونے کے برابر ہے، ترقیاتی منصوبوں سے روزگار کے مواقع پیدا ہونے بند ہوگئے، محسن نقوی کی حکومت میں بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے۔
مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے قوم کو پٹرول بم کی سلامی دی پرویز الہیٰ تازہ ترین Daily Universal