کھیل

پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز

پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز

کراچی: ناکامیوں کو پیچھے چھوڑکر پاکستان ویمنز ٹیم کی نگاہیں نئے چیلنج پر مرکوز ہوگئیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم کا دورہ آسٹریلیا انتہائی مایوس کن ثابت ہوا جہاں پر اسے پہلے 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں وائٹ واش کی خفت کا سامنا کرنا پڑا، اس کے بعد ٹی 20 سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں بھی ناکامیاں ہی ہاتھ آئیں، خاص طور پر بیٹنگ لائن کینگرو اٹیک کا ڈٹ کر مقابلہ نہیں کرپائی۔ اتوار کے روز دونوں ٹیموں کے درمیان کینبرا میں تیسرا ٹی 20 میچ شیڈول تھا تاہم بارش کی وجہ سے یہ مقابلہ بغیر کوئی گیند ہوئے ختم قرار دینا پڑا، جس کی وجہ سے مختصر فارمیٹ کی سیریز ٹرافی بھی میزبان آسٹریلوی ٹیم کے نام رہی جس نے یہ سیریز 0-2 سے اپنے نام کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے