انٹرٹینمنٹ

الکا یاگنی کی یوٹیوب پر مقبولیت نے دور حاضر کے گلوکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

الکا یاگنی کی یوٹیوب پر مقبولیت نے دور حاضر کے گلوکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارتی گلوکارہ الکا یاگنی نے دور حاضر کے مقبول ترین گلوکاروں اور بینڈس کو یوٹیوب پر پیچھے چھوڑ دیا۔ سوشل پلیٹ فارم یوٹیوب نے سال 2022 کے سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے فنکاروں کی فہرست جاری کردی ہے، جس کے مطابق الکا یاگنی سب سے زیادہ اسٹریم کی جانے والی یوٹیوب آرٹسٹ بن گئی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ کا کہنا ہے کہ الکا یاگنی نے یومیہ42 ملین جبکہ مجموعی طور پر گزشتہ برس کل 15.3 بلین یوٹیوب اسٹریمز حاصل کر کے سرفہرست رہیں۔ جبکہ یوٹیوب کی جاری کردہ فہرست میں الکا یاگنی کے بعد امریکی گلوکارہ نے بیڈ بنی عرف پورٹو ریکو کا نمبر آتا ہے جنہوں نے گزشتہ برس مجموعی طور پر 14.7 بلین اسٹریمز حاصل کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے