پاکستان

قتل کی سازش کا الزام آصف زرداری کا عمران خان کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس

قتل کی سازش کا الزام آصف زرداری کا عمران خان کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے عمران خان کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے فاروق ایچ نائیک کے ذریعے عمران خان کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان 14 روز میں اپنے بیان پر غیرشروط معافی مانگیں ورنہ ان کے خلاف سول اور فوجداری کارروائی کی جائے گی۔ نوٹس کے مطابق عمران خان کے جھوٹے، من گھڑت بیان سے آصف زرداری کی پاکستان اور بیرون ملک ساکھ و شہرت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ویڈیو لنک خطاب میں آصف علی زرداری پر قتل کی سازش کرنے کا الزام لگایا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے