تازہ ترین

پشاور دھماکا حملہ آور ایک دو دن سے پولیس لائنز میں ہی رہ رہا تھا خواجہ آصف

پشاور دھماکا حملہ آور ایک دو دن سے پولیس لائنز میں ہی رہ رہا تھا خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے کا حملہ آور ایک، دو دن سے پولیس لائنز میں ہی رہ رہا تھا۔خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کو انٹر ویو دیتے ہو ئے کہاکہ پشاور دھماکے کا سہولت کار پولیس لائنز کے اندر کا آدمی تھا۔ انہوں نے کہا کہ حملہ آور ایک دو دن سے وہاں رہ رہا تھا، حملہ آور نے ریکی کی اور موقع دیکھ کر دھماکا کیا۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ شہادتوں کی تعداد47 ہوگئی جبکہ 125 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 20 سے25 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی جی پشاور نے بتایا کہ ہزار سے ڈیڑھ ہزار افراد پولیس لائنز میں رہتے ہیں۔ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ سیکیورٹی بریچ ہوئی ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے