تجارت

انٹر بینک میں ڈالر 270 روپے کا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر 270 روپے کا ہو گیا

پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور امریکی ڈالر کی اونچی اڑان تاحال رکی نہیں ہے۔ آج بھی کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر نے اپنی قدر میں اضافہ کیا ہے۔ انٹر بینک میں ڈالر 37 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 270 روپے کا ہو گیا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 269 روپے 63 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج صبح مثبت آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 263 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40134 پر آ گیا ہے۔ گز شتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 871 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے