تجارت

کراچی والوں کیلئے فی یونٹ بجلی 10 روپے 80 پیسے سستی کرنے کا اعلان

کراچی والوں کیلئے فی یونٹ بجلی 10 روپے 80 پیسے سستی کرنے کا اعلان

کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 10روپے 80 پیسے سستی کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ نیپرا میں کے الیکٹرک کی دسمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیرصدارت ہوئی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ دسمبر ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک صارفین کو ریلیف دیا گیا ہے۔ کے الیکٹرک نے فی یونٹ بجلی 10روپے 26پیسے سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا اتھارٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ دسمبر میں کے الیکٹرک کی فرنس آئل کھپت کم رہی اور ایل این جی کی قیمت بھی کم تھی۔ کے الیکٹرک درخواست کے مطابق کراچی کے صارفین کو 12 ارب روپے سے زیادہ کا ریلیف ملے گا۔ سی ایف او کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک سولر اور ونڈ پر بجلی منصوبے لگانے پر کام کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے