پاکستان

گجرات پولیس کا پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ

گجرات پولیس کا پرویز الہٰی کے گھر پر چھاپہ

گجرات میں پولیس نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار سیڑھیاں لگا کر کنجاڑی ہاس میں داخل ہوئے۔ ذرائع کے مطابق بھاری نفری نے پرویز الہی کے گھر کو گھیرے میں لیا اور گھر کی تلاشی کے بعد پولیس واپس چلی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے پرویز الہی کے گھر کی حفاظت پر مامور ملازمین کو حراست میں لیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چھاپے کے وقت پرویز الہی گجرات والے گھر پر موجود نہیں تھے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے کنجاڑی ہاس پر چھاپے کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے