اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کو انسداد دہشت گردی کے لیے اربوں روپے دیے گئے، ان کا حساب دیا جاے کہ وہ کہاں گئے؟۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پشاور دھماکاافسوسناک ہے۔ تاریخ خیبر پختونخوا کی ماں ،بہنوں اور بیٹوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گی۔ وزیراعظم ے کہا کہ خیبر پختونخوا کو این ایف سی ایوارڈز کی مد میں 417 ارب روپے ادا کیے جا چکے ہیں۔ صوبوں ،وفاق کا حصہ تقسیم سے پہلے ایک فیصد تھا۔ خیبرپختونخوا کو 417ارب روپے دیے گئے یہ پیسہ کدھر گیا؟۔ 10سال پی ٹی آئی کی حکومت تھی،اللہ جانے 417ارب روپے کہاں گئے۔ انہوں نے کہا کہ بہتان بازی نہیں کررہا،2010 سے اب تک دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے رقم دی گئی ۔ پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس وسائل تھے تو ہم نے سی ٹی ڈی قائم کی۔ خیبر پختونخوا دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے۔ خیبرپختونخوا کو اربوں روپے ملے جوکسی اور صوبے کونہیں ملے۔