علاقائی

گوجرانوالہ 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی

گوجرانوالہ 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کی جان لے لی

گوجرانوالا: 10 سالہ بچے نے غیرت کے نام پر ماں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے میں پیش آیا، بچہ برقعہ پہن کر آیا اور ماں کا پیچھا کرکے گلی میں فائرنگ کا نشانہ بنایا، فائرنگ سے ایک راہگیر خاتون بھی زخمی ہوئی جسے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ نادیہ نے تنسیخ نکاح کا دعوی دائر کر رکھا تھا۔ ملزم بچے سجاول نے غیرت کے نام پر ماں کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم بچے نے پولیس پر بھی فائرنگ کی جس سے اہلکاروں کی جان بمشکل بچی۔ پولیس نے بچے کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے