دنیا

پشاور سانحہ امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے انٹونی بلنکن

پشاور سانحہ، امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، انٹونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے پشاور دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سانحے کے متاثرین سیکیورٹی کے لوگ تھے جنہوں نے اپنی زندگیاں داو پر لگائیں۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شہریوں پر ہر قسم کے تشدد کے خلاف امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں پر پاکستانی حکومت کے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں، افغانستان میں جاری صورتحال پر بات چیت کے لئے خصوصی ایلچی اسلام آباد گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے