پاکستان تازہ ترین

مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

مبینہ بیٹی چھپانے پر عمران خان نااہلی کیس میں لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے لارجر بینچ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کے روبرو سماعت میں عمران خان کی جانب سے وکیل ابوذر سلمان خان عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر شہری محمد ساجد کی جانب سے وکیل سلمان بٹ عدالت میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ روز کیس میں ابتدائی جواب جمع کروایا گیا تھا۔ عدالت نے سماعت کے آغاز پر کہا کہ عمران خان کا ابتدائی اعتراض یہ ہے کہ وہ اس وقت وہ پبلک آفس ہولڈر نہیں۔ الیکشن کمیشن اس حوالے سے کلیئر کرے گا کہ اس کی کیا صورت حال ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے