پشاور: آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے دعوی کیا ہے کہ خودکش حملہ آور کو ٹریس کر لیا ہے اور اب دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے قریب ہیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی کے پی نے کہا کہ دہشت گرد اکیلا نہیں تھا بلکہ پیچھے پورا نیٹ ورک تھا، خود کش حملہ آور کو ہدف دیا گیا جوکہ 12 بجکر 36 منٹ پر پولیس لائنز میں داخل ہوا۔ آئی جی کے پی نے دعوی کیا کہ خودکش حملہ آور کا پتہ لگا لیا اور اسکا چہرہ بھی پتہ چل گیا، خودکش حملہ آور پولیس یونیفارم میں موٹر سائیکل پر آیا جس نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا، موٹر سائیکل پر انجن اور چیسز نمبر جعلی تھا۔ موٹر سائیکل کو ڈرامہ کر کے سائیڈ پر لے کر گیا اور اس نے پولیس لائنز پہنچ کر حوالدار سے پوچھا مسجد کہاں ہے –