سا ئنس و ٹیکنالوجی

گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ

گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ

لندن: فون کی سہولیات پیش کرنے والی برطانوی کمپنی ای ای نے مِنی مووی میکرز کے نام سے ایک سہولت فراہم کی ہے جس کی بدولت نوعمر افراد اپنے گھر میں رہتے ہوئے ویڈیو میں تھری ڈی اجسام، ڈائنوسار، خلائی جہازاور دیگر متحرک کردار شامل کرسکتے ہیں۔ درحقیقت میں یہ ایک آگمینٹڈ ریئلٹی (ایآر) ٹول ہے ہے جو کسی بھی ویڈیو میں خلائی جہاز سے لے کر دیگر کرداروں کو بہت حقیقی انداز میں شامل کرتا ہے۔ اس طرح آپ کے بچے حقیقی فلم کے ماحول میں پہنچ جاتے ہیں جس کی شاندار ویڈیو بنائی جاسکتی ہے۔ فی الحال یہ سہولت انسٹاگرام کے لیے ہی تیار کی گئی ہے اور وہ بھی موبائل فون پر ہی کام کرتی ہے۔ لنک پر کلک کرنے سے ایپ پر ایک ونڈو کھل جاتی ہے جہاں ٹچ کرنے سے تھری ڈی کردار کو ویڈیو میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے